Ek Deewana Tha Novel By Ghazi Sikandar Complete – ZNZ

“اِک دیوانہ تھا” از قلم “غازی سِکندر”
یہ کہانی ایک دشمنی پہ شروع اور محبت پہ ختم ہے..فارس رحمان کسی سے بے حد محبت کا شکار ہے
اُسکے خاندان کے دشمنوں نے اُسکے سوتیلے بھائی کو مارا تو نوابوں نے ونی کی صورت میں شاہوں سے لڑکی لی اور فارس رحمان سے نکاح کروایا…وہ

تو کسی سے محبت کرتا تھا…ان سب رسموں کو وہ نہیں مانتا تھا..

لیکن اپنے خاندان کی وجہ سے خاموش ہو جاتا ہے..اور کشمالہ شاہ سے نکاح کر لیتا ہے..لیکن حویلی میں اُسے کوئی کچھ نہیں سمجھتا..فارس کا رویہ اُس کے ساتھ بے حد اچھا ہوتا ہے…وہ سب کے سامنے اُسے اپنی بیوی کا درجہ دے کے اُسے معتبر کر دیتا ہے..سب حیران و پریشان ہوتے ہیں..کہ فارس کی محبت ایک ہی دن میں کیسے بدل گئی..کشمالہ اس حویلی میں نہیں رہنا چاہتی تھی..وہ جانتی تھی کہ اُس کے بابا ظالم نہیں..اپنے بابا سائیں پہ اُسے بڑا مان ہوتا ہے..وہ یہاں سے بھاگنے کا پلان بناتی ہے اپنے لالہ کے ساتھ مل کے..لیکن فارس اس بارے میں کافی حد تک جان جاتا ہے..اور اُسکے ساتھ رویہ بے حد اچھا رکھتا ہے..

دس دن بعد اُس نے گاؤں سے باہر جانا ہوتا ہے..اور اس میں کشمالہ نے حویلی سے باہر…جانے سے پہلے وہ حویلی کشمالہ کے نام کرتا ہے..اور فارس کی سوتیلی ماں کو یہ برداشت نہیں ہوتا..وہ کشمالہ کی بےعزتی کرتی ہے اور اُس پہ ہاتھ اٹھاتی ہے..لیکن فارس وقت پہ پہنچ جاتا ہے..اور اُسے بچا لیتا ہے اور اپنی سوتیلی ماں کو اچھے سے باور
کراتا ہے کہ کشمالہ فارس کی بیوی اور حویلی کی مالکن ہے..لیکن اُن سے یہ برداشت نہیں ہوتا..وہ بدلے کے لیے شاہوں سے ہاتھ ملاتی ہے…فارس کشمالہ کو بتاتا ہے کہ کیسے اُسکے باپ نے اُسکی ماں کو مارا ہے جو رشتے میں کشمالہ کی پھوپھو ہے…وہاں اُسے ایک جھٹکا لگتا ہے…

اگلے دن فارس گاؤں سے باہر جانے سے پہلے بابا اور اپنے لالہ سے ملتا ہے اور ایک سچ انہیں بتاتا ہے کہ اپنے ہی سوتیلے بھائی کو اُس نے مارا تا کہ کشمالہ سے شادی کر سکے..کیونکہ وہ دونوں خاندان کی دشمنی کے بارے میں اچھے سے جانتا تھا..کشمالہ بھاگنے کی تیاری میں ہوتی ہے جب وہ یہ سنتی ہے کہ بڑی بی بی فارس کو مارنے کے لیے اُسکے بابا سے ہاتھ ملا چکی ہے تو وہ فارس کو بچانے کے لیے اپنے کمرے کی کھڑکی سے کودتی ہے اور فارس کے لالہ کے ساتھ جیپ میں ڈیرے کی طرف جاتی ہے لیکن فارس وہاں نہیں ہوتا..راستے میں آگے فارس کی گاڑی ملتی ہے..اور ایک کھنڈر میں بابا اور فارس آمنے سامنے کھڑے ہوتے ہیں..وہ بھاگ کے فارس کے پاس پہنچتی ہے اور اپنے بابا کو روکتی ہے…لیکن پیچھے سے گولی چلتی ہے اور کشمالہ فارس کو بچانے کے لیے دھکہ دیتی ہے..اور گولی اُسے لگتی ہے..فارس بُکھلا جاتا ہے اور کئی گارڈز اُس کے بابا اور گولی چلانے والے کو پکڑتے ہیں جو بڑی ماں نے بھیجا ہوتا ہے..
گولی صرف چھو کے گزرتی ہے اور کشمالہ بچ جاتی ہے..بڑی ماں کی سازش کے بارے میں پتہ چلتا ہے اور انہیں حویلی سے نکال دیا جاتا ہے..
شاہ صاحب فارس کی قید میں ہوتے ہیں جنہیں کشمالہ آزاد کر دیتی ہے اور سارے رشتے ختم کر کے فارس کے ساتھ ایک نئی زندگی شروع کرتی ہے…
✨✨✨✨✨✨✨✨✨✨

Ek Deewana Tha Novel By Ghazi Sikandar Complete – ZNZ

Download free web-based Urdu books, free internet perusing, complete in PDF, Ek Deewana Tha Novel By Ghazi Sikandar Complete – ZNZ – Online Free Download in PDF, Ek Deewana Tha Novel By Ghazi Sikandar Complete – ZNZ – Online Free Download in PDF, And All Free internet based Urdu books, books in Urdu, heartfelt Urdu books, You Can Download it on your Portable, PC and Android Cell Phone. In which you can without much of a stretch Read this Book. Ek Deewana Tha Novel By Ghazi Sikandar Complete – ZNZ We are Giving the PDF document on the grounds that the vast majority of the clients like to peruse the books in PDF, We make an honest effort to make countless Urdu Society, Our site distributes Urdu books of numerous Urdu journalists.

NOVELS INFORMATION ARE THE GIVEN BELOW
124+ Pages · 2025 · 7.52 MB · Urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *