Takmeel E Hayat Novel Season 2 By Zainab Rajpoot – ZNZ
بسام جھٹ سے آگے بڑھا اور تیزی سے دونوں چولہوں کی گیس آف کی۔۔
رملہ جھٹ سے پیچھے کو مڑی چہرے پر غصے کی تیز سرخی تھی ۔۔
“انکل۔۔ مم میرا مطلب آپ ۔۔!!” اسکی زبان پھسلی تھی اور پھر جلدی سے احساس ہوتے ہی وہ خالصتاً مشرقی بیویوں کی طرح شرما کر بولی ۔
اسکے انداز اور شرمانے پر بسام رضا کا جاندار قہقہ کچن کی در و دیوار میں گونجا۔
” او میری قاتل حسینہ ۔۔ تم شرماتی ہوئی بلکل اچھی نہیں لگتی میری جان ۔۔ بس آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر لڑتی جھگڑتی اچھی لگتی ہو۔۔۔!!” وہ نرمی سے اسے بازو سے جکڑتے اپنے نزدیک تر کرتا اسکے بال جھٹ سے کھول گیا تھا ۔۔
اسکے کان میں مدہم سی سرگوشی کرتے وہ جھک کر اسکے ماتھے پر بوسہ دے گیا ۔۔ جس کے ہونٹوں پر خوبصورت سی مسکان تھی جو صبح سے ہی اسکے ہونٹوں کا احاطہ کیے
ہوئے تھی ۔
“اچھا میں نے آپ کیلئے ناشتہ بنایا ہے ۔۔ آپ باہر چلیں میں ابھی لاتی ہوں ۔!!” وہ جھٹ سے پرجوش سی کہتی اس سے الگ ہوئی تھی ۔۔
بسام نے گہری سانس بھری اور پھر قدم باہر کی جانب بڑھائے ۔۔
ڈائننگ ٹیبل پر بیٹھا وہ حیرت سے اپنے سامنے پڑی آملیٹ کی پلیٹ کو دیکھ رہا تھا ۔۔
چائے بھی خاصی کڑک لگ رہی تھی ۔
وہ لب بھینجے ایک نظر ان دونوں چیزوں کو دیکھتے رملہ کو دیکھنے لگا۔۔
جو اسے بڑی آس سے دیکھ رہی تھی ۔
“آملیٹ تھوڑا سا جل گیا ہے بس۔۔۔!!” وہ مسکرا کر بولی ۔۔ اس کی بات پر بسام نے آملیٹ کو دیکھ کر سر اثبات میں ہلا ڈالا اور پھر چائے کا کپ اٹھایا تھا ۔۔
چائے کی سپ لگاتے اسے یوں لگا تھا جیسے زہر کا گھونٹ بھر لیا ہو ۔۔ رملہ اسے دیکھ رہی تھی ۔۔ جیسے اسکی تعریف کی منتظر ہو ۔
Takmeel E Hayat Novel Season 2 By Zainab Rajpoot – ZNZ
Zubinovelszone.com is the Unparalleled Has All Urdu novel assortments Accessible For nothing And Everybody Read And Download All Urdu Books. Pakistan All Urdu Books Writers assortments Accessible Bunny Simple To Download Simple To Peruse On the web. This Site is For All to appreciate And is Not difficult To Utilize Like Relatives.