Chiraag E Darakhshan Novel By Dua Fatima Complete – ZNZ
“میں اس دنیا کی نہیں ہوں۔ بہت دور سے آئی ہوں اور ہو سکتا ہے جب آپ یہ خط پڑھیں میں واپس اپنی دنیا میں جا چکی ہوں۔ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میں پھر واپس آؤں لیکن یہ اہم نہیں ہے۔ میں آپ کو ایک بات سے آگاہ کرنا چاہتی ہوں۔
جو سو فیصد درست ہے۔ آپ کی دوست کی گمشدہ بیٹی اسی محل میں ایک کنیز کے روپ میں موجود ہے۔ اس کا نام حنہ ہے۔” ملکہ کی نظریں تیزی سے خط کی سطور پر دوڑ رہی تھیں۔ اسے یکدم ہی دعا ایک بہت پراسرار لڑکی لگنے لگی تھی۔
وہ نہیں جانتی تھی حنہ کونسی کنیز تھی۔ وہ ہر کنیز کا نام یاد نہیں رکھ سکتی تھی لیکن نجانے کیوں اس کا دل کہہ رہا تھا دعا سچ کہہ رہی تھی۔ “میری اگلی بات آپ کو مزید حیران کرے گی۔ حنہ آپ کو اپنی والدہ کی قاتلہ سمجھتی ہے۔ اسے کسی نے غلط راہ دکھائی ہے اور وہ آپ کی جان لینے کے در پر ہے۔
آپ اپنے بچاؤ کیلیے بروقت احتیاطی تدبیر کریں۔ میں نہیں چاہتی آپ کو کوئی نقصان پہنچے ۔ اپنا خیال رکھیے گا۔ ” خط کی سطور ختم ہو چکی تھیں۔
ملکہ مہر ماہ ساکت سی خط تھامے کھڑی تھی۔ اچانک الماری میں کوئی کھٹکا ہوا۔ ملکہ نے چونک کر الماری کی طرف دیکھا۔ اگلے ہی پل حنہ الماری سے نمودار ہوتی اس کی طرف بڑھی تھی۔
اس کے ہاتھ میں۔ چاقو تھا۔ ملکہ کے چہرے پر خوف نہیں آیا۔ وہ یک ٹک سی حنہ کو دیکھ رہی تھی۔ حنہ نے چاقو کی نوک اس کی گردن پر رکھ دی۔
“شور کرنے کی کوشش مت کرنا۔” وہ غرائی۔ “حنہ!” ملکہ نے اسے عجیب سے لہجے میں پکارا ۔ حنہ کو تعجب ہوا ۔ “تم حنہ ہو نا؟ ماہ نور کی بیٹی؟” اس کی آنکھوں میں نرمی تھی
Chiraag E Darakhshan Novel By Dua Fatima Complete – ZNZ
Zubinovelszone.com is the Unparalleled Has All Urdu novel assortments Accessible For nothing And Everybody Read And Download All Urdu Books. Pakistan All Urdu Books Writers assortments Accessible Bunny Simple To Download Simple To Peruse On the web. This Site is For All to appreciate And is Not difficult To Utilize Like Relatives.