Ishq E Kamil Novel By Mehwish Aslam Complete – ZNZ
“عشقِ کامل” ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو دنیاوی محبت میں ایسا کھو جاتا ہے کہ ربّ کی یاد، اس کی عبادت اور حقیقی عشق کو فراموش کر دیتا ہے۔ وہ بار بار تنبیہات کو نظر انداز کرتا ہے، زندگی اسے بارہا جھنجھوڑتی ہے، مگر وہ اندھے جذبوں کی زنجیروں میں جکڑا رہتا ہے۔ جب شعور جاگتا ہے، تو وقت گزر چکا ہوتا ہے—مہلت ختم، در بند، اور دل خالی۔ یہ کہانی اس تلخ سچ کی گواہی ہے کہ جو رب کو بھلا دیتے ہیں، ان کے لیے لوٹنے کا راستہ ہمیشہ کھلا نہیں رہتا۔
Ending:
“جو اللہ کی راہ چھوڑ کر دنیا کی فریب میں کھو جاتا ہے، اس کے لیے واپس لوٹنے کی مہلت ختم ہو جاتی ہے۔ دنیاوی محبت میں خود کو فنا کرنے والا آخرکار خالی ہاتھ رہتا ہے، اور جو اللہ کو بھول جائے، اس کا انجام کبھی اچھا نہیں ہوتا۔”
Thematic Dedication:
حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ، نِعْمَ الْمَوْلَىٰ وَنِعْمَ النَّصِيرُ۔
عشقِ کامل
“آزمائش، صبر اور فنا میرا نصیب ٹھرا—یہی عشقِ کامل ہے۔”
(انتساب)
ان تمام دلوں کے نام ۔۔۔ جو آزمائش میں صبر کھو بیٹھتے ہیں، اور اپنی تدبیروں سے تقدیروں کو بدلنے کی کوشش میں رب کی رضا کا دامن چھوڑ دیتے ہیں۔
جنہیں لگتا ہے کہ اللہ خاموش ہے،
جبکہ وہ دراصل اُن کی آزمائش کو مکمل کر رہا ہوتا ہے۔
ناول “عشقِ کامل”
ان کے لیے تحریر ہوا ۔۔۔ جو رب کو چھوڑ دیتے ہیں مگر بربادی کے بعد اسی رب کو پکارنے لگتے ہیں۔
کاش ۔۔۔!!! ہم گِرنے سے پہلے سجدے میں ہوتے۔
Note:
[2025] از [مہوش اسلم]
اس کتاب کا جُز یا مکمل مواد مصنف کی اجازت کے بغیر کسی بھی صورت (پرنٹ، الیکٹرانک، یا کسی اور صورت میں) نقل، تقسیم، یا شائع نہیں کیا جا سکتا۔ اس ناول کے تمام حقوق محفوظ ہیں۔
کردار، واقعات اور مقامات خیالی ہیں۔ اگر کسی بھی حقیقت سے مماثلت پائی جائے تو وہ محض اتفاقیہ ہوگی۔