Meri Pyari Guriya By Warisha Ehsan

میری پیاری گڑیا

وریشا احسان

میرا یہ مضمون آپ کے نام،جس میں  کچھ الفاظ میں آپ کے گوش گزار کرنا چاہوں گی وہ یہ کہ
خدارا اپنے آپ کو انمول سمجھیں اپنے آپکو بے وقعت نہیں سمجھیں۔عارضی محبتوں ،بلکہ نہیں عارضی دلگی کی خاطر اپنی دائمی محبتوں کے گلے نہ گھوٹیں۔

وقتی دلگی کی خاطر اپنا کردار ،اپنی عصمت داغ دار نہ کریں ،آپ انمول ہیں خود کو بے مول نہ کریں۔ مرد کا کچھ نہیں جاتا عصمت بھی آپکی داغ دار ہو گی،اور لعنت ملامت بھی آپکو کیا جائے گا۔پتہ ہے مرد کی مثال ایک سیاہ چادر کی ماند ہے اس پر چاہے لاکھ چھینٹے پڑھ جائیں وہ نظر نہیں آئیں گے،اور اگر بہت قریب جا کر نظر آ بھی جائیں تو نظر انداز کر دیا جائے گا مگر اسی طرح ایک خاتون،ایک لڑکی ،ایک گڑیا کی مثال سفید چادر کی طرح ہے جس پر اگر پانی کا چھینٹا بھی پڑھ جائے تو اس کو داغ دار کر دیتا ہے اور اسکو بدنما بنا دیتا ہے

اس پانی کے چھینٹے کو بھی جہاں نظر انداز نہیں کیا جاتا وہاں گڑیا آپکی عصمت پر لگا داغ ،آپکی پاکیزگی پر لگا سیاہ دھبہ تو ہر آتے جاتے کی نظر میں سوال ہو گا کس کس کو وضاحت دیتی رہیں گی کہ وہ آپ نے ایک نا محرم سے محبت کی۔

یقین مانیے نا محرم کی محبت آگ ہے جو پہلے پہل تو تو آپکا سکون،آپکا وقت،کھا جائے گی اور پھر دھیرے دھیرے یہ آپکی روح کو کھانا شروع ہو جائے گی۔

یقین مانیے آپکے دل میں جس وقت کوئی نا محرم اپنا قبضہ کر لیتا ہے نہ تو اس وقت اللہ تعالیٰ اس دل سے نکل جاتے ہیں وہ لے لیتے ہیں اپنا قرب،کیوں کہ محبت میں شرک کی گنجائش نہیں ہوتی۔

ہر وہ محبت آگ ہے جو آپکو آپکے رب سے دور کر دے ۔کہوں گی فقط اتنا کہ آپکا وہ محب جو اپنی بہن کو تو دوپٹہ اوڑھ کر رکھنے پر پابندی عائد کر دے اور آپکو   کہے “واللہ  کھلے بالوں میں قیامت لگتی ہو،حسین لگتی ہو” آپکا خیر خواہ نہیں ہے فقط دل لگی کرتا ہے۔

جس کو آپ سے محبت ہے نہ وہ آپکو کبھی بے پردہ نہیں دیکھ سکتا۔یقین نہیں تو رب العالمین کی ہی محبت دیکھ لیں۔

کتنی نصیحتیں ہیں ،کتنے پیغام ہیں جو اس کے فقط آپکے لئے ہیں۔خدا را محفوظ کریں خود کو۔معاشرے کی بڑی مقبول کہاوت ہے: جس کی خود کی بہن ہو گی وہ دوسرے کی بہن کے ساتھ کبھی نہیں کھیلتا۔
غلط ہے آج کے دور میں یہ۔مت نفی کرتی ہوں اس بات کی۔ہاں مانتی ہوں ہوتے ہیں پاکیزہ مرد بھی مگر یہاں یہ یاد رکھیں کہ پاک و بھی ہوتے ہیں جن کی بہن نہیں ہوتی اور اسی طرح ناپاک وہ بھی ہوتے ہیں جن کی ایک نہیں کئی بہنیں ہوتی ہیں۔

مرد جب غلط کرنے کی ٹھان لیتا ہے نہ تو وہ نہیں دیکھتا کہ مکافات اس کی بہن پر بھی ہو سکتا ہے۔ضروری نہیں کہ وہ مکافات کسی کی بد دعا کی عطا ہو وہ سامنے والے کے صبر کی عطا بھی ہو سکتا ہے۔

اپنی زندگی میں یہ جملہ کبھی  نہ  آنے دیں کہ کوئی آپ سے کہے” مجھے کیا پتہ جس طرح مجھ سے بات کرتی رہی اسی طرح نا جانے کس کس سے کی ہو گی”
لہذا گڑیا ہر اس انسان سے دور ہو جائیے جس سے آپ کی عزت ،اپکی عصمت ،آپکے وقار کو خطرہ ہو۔

آپ امانت ہیں کسی کی اور اس میں خیانت نہ کریں آپکو جواب دینا ہو گا۔آپ بنت ہوا ہیں بنت ابلیس مت بنیں ۔جو آپکا ہے آپ تک آ جائے گا۔

خیانت کی مرتکب نہ ہوں خیانت تو خدا کو نہیں پسند تو پھر اس کے بندے کہاں گوارہ کر سکتے ہیں ۔

اپنا بہت خیال رکھیں ،اپنی ماؤں کی تربیت اور باپ کے مان کی لاج رکھتی رہیں۔مجھ نا چیز کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا ۔اللہ حافظ۔۔۔۔فی امان اللہ۔
آپکی پیاری سی دل عزیز سی رائٹر:”” وریشا احسان ”
Warisha eshan
میری طرف سے بہت بہت معذرت اگر کسی کو تکلیف ہوئی ہو۔ میرا مقصد کسی کی کردار کشی نہیں بلکہ کردار سازی ہے ۔

مگر جہاں میں نے آپ کو اتنا سب کہا وہاں یہ بھی یاد رکھیں ہر انسان برا نہیں ہوتا، کسی بھی انسان کو جج کرنا ہ۔ہمارا کام نہیں ہے بلکہ خود کو کرنا ہے ۔ آپ پر جس کا حق ہے اسی کے لئے محفوظ رکھیں ورنہ کسی کا حق کھانے والا کیا کہلاتا ہے آپ با خوبی جانتی ہوں گی۔۔۔۔وسلام ۔۔۔۔۔
آپ کی توجہ کا بے حد شکریہ ۔ہنستی رہیں مسکراتی رہیں اور  اپنی اس پیاری سی رائٹر  کے ساتھ جڑ ی رہیں۔۔۔۔🥰

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *